کرزئی حکومت چند علاقوں تک محدود ہو گئی‘ کرپشن کے باعث لوگ سہولتوں سے محروم ہیں : پینٹاگون

Posted on

نیویارک (ثناءنیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ صدر حامد کرزئی کی حکومت صرف چند اہم علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں اس کا کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔ امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کا کنٹرول 121 اہم علاقوں میں سے صرف 29 علاقوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرزئی حکومت کی بدعنوانیوں اور کرپشن کے باعث عام لوگ زندگی کی بہتر سہولتوں سے محروم ہیں اور وہ طالبان یا دیگر گروپوں کی حمایت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث افغانستان میں عام انتخابات میں ٹرن آوٹ نہ ہونے کے برابر رہا اور پچھلے سال کے مقابلے میں موجودہ سال کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں ملک میں امن و سلامتی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s